احمد الشرع نے شام کے انقلاب میں اہم کردار ادا کیا ہے، نام تاریخ میں درج کیا جائیگا
ہمیں توقع نہیں تھی حکومت اتنی تیزی سے گرے گی،، وزرا ء کی اکثریت دمشق میں موجود ہے
دمشق(آئی این پی )شام کے وزیر انصاف احمد السید نے کہا ہے شام میں سیاسی منتقلی پرامن اور ہموار ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شام کے وزیرانصاف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے صورت حال کو پرسکون کرنے کے لیے الشرع سے اتفاق کیا ہے، انہوں نے کہا احمد الشرع نے شام کیانقلاب میں اہم کردار ادا کیا ہے، ان کا نام تاریخ میں درج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہمیں توقع نہیں تھی کہ حکومت اتنی تیزی سے گرے گی، لیکن معاملہ واضح تھا، وزرا کی اکثریت دمشق میں موجود ہے۔