راولپنڈی(آن لائن) سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے تھانوں میں احتساب کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پہلے مرحلے میں راولپنڈی کے تھانوں سے 72 اہلکار تبدیل کردیئے ہیں۔ تبدیل ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل عہدے کے اہلکار شامل ہیں۔ تبدیل ہونے والے اہلکاروں میں ایک ہی تھانے میں عرصہ دراز سے تعینات اہلکار بھی شامل ہیں، ان اہلکاروں کو بری شہرت، پر تبدیل کیا گیا،تبدیل ہونے والے اہلکار ائندہ ایک سال تک کسی تھانے یا دفتر میں تعینات نہ ہو سکیں گے