عوام دوست رویہ،پولیس کیلئے ٹریننگ پرو گرام کا آغاز

 اہلکاروں کیلئے شہریوں کے ساتھ شائستہ اور باوقار رویہ اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا
پلاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق پنجاب پولیس میں مثبت رویوں، شائستگی اور عوام دوست کلچر کے فروغ کیلئے خصوصی بیہیویئرل ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر صوبہ بھر کے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے جامع تربیتی پروگرام جاری ہے جس کے تحت انہیں خصوصی بیہیویئرل ماڈیول کے ذریعے ایک روزہ تربیت دی جا رہی ہیترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تربیتی پروگرام میں پولیس افسران و اہلکاروں کو شہریوں سے خوش اخلاقی، نرم لہجے اور باوقار انداز میں گفتگو کرنے کی خصوصی ہدایات دی جا رہی ہیں جبکہ عوام کو احترام کے ساتھ "سر" اور "میڈم" کہہ کر مخاطب کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہیترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ناکہ جات، ایف آئی آر کے اندراج، تفتیش اور دیگر تمام مراحل میں شہریوں کے ساتھ شائستہ اور باوقار رویہ اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد، احترام اور بہتر تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی اس تربیتی پروگرام میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اخلاقی رویوں میں بہتری کیلئے معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 35 ہزار 500 پولیس افسران و اہلکاروں کو بیہیویئرل ماڈیول کے تحت تربیت دی جا چکی ہے جبکہ اس ماڈیول کو پولیس ٹریننگ کا مستقل حصہ بنا دیا گیا ہے اور ہر افسر کو وقتاً فوقتاً دوبارہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ نئی ٹریننگ فلاسفی سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا جبکہ پولیس افسران و اہلکاروں کے مثبت رویے اور پروفیشنل کنڈکٹ سے نہ صرف عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔