وزارت منصوبہ بندی کمیشن کی ابتدائی رپورٹ: سیلاب سے ملک میں 863 اموات، 9166 گھروں کو نقصان

وزارت منصوبہ بندی کمیشن کی ابتدائی رپورٹ: سیلاب سے ملک میں 863 اموات، 9166 گھروں کو نقصان

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے ملک میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 863 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 1147 زخمی ہوئے ہیں۔

صوبائی صورتحال:

پنجاب: 216 اموات، 625 زخمی، 232 گھروں کو نقصان، 121 لائیو اسٹاک ہلاک
خیبرپختونخوا: 484 اموات، 355 زخمی، 4666 گھروں کو نقصان، 5460 لائیو اسٹاک ہلاک، 52 پل، 432 کلومیٹر سڑکیں متاثر
بلوچستان: 26 اموات، 5 زخمی، 781 گھروں کو نقصان، 62 لائیو اسٹاک، 3 پل، 13 کلومیٹر سڑکیں متاثر
گلگت بلتستان: 87 اموات، 52 زخمی، 1253 گھروں کو نقصان، 67 لائیو اسٹاک، 87 پل، 20 کلومیٹر سڑکیں متاثر
آزاد جموں و کشمیر: 30 اموات، 29 زخمی، 2078 گھروں کو نقصان، 239 لائیو اسٹاک، 94 پل، 201 کلومیٹر سڑکیں متاثر
اسلام آباد: 8 اموات، 3 زخمی، 65 گھروں اور 3 پل کو نقصان
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک 6200 لائیو اسٹاک ضائع ہو چکے ہیں، 672 کلومیٹر سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں، 9166 گھروں کو نقصان پہنچا اور 239 پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔