اشتہاریوں کا پو لیس ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید

پولیس کی جانب سے ریکارڈ یافتہ اور خطرناک اشتہاری ملزم وسیم، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے
فیصل آباد، پینسرہ (خصوصی رپورٹ)فیصل آباد کے تھانہ صدر کے علاقے میں خطرناک اور ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملز موں کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس ٹیم پر مسلح ملز موں کی مبینہ فائرنگ کردی گئی، جس سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا، جبکہ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ صدر پولیس کی جانب سے ریکارڈ یافتہ اور خطرناک اشتہاری ملزم وسیم اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چک نمبر 236 رب میں چھاپہ مارا گیا، تو اس دوران ملز موں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل اشفاق احمد موقع پر شہید ہوگیا۔