ضمنی الیکشن ، ن لیگ کی تیاریاں

رانا ثنا کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس، ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے 
لاہور (خصوصی رپورٹ)قومی اور صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے ساتھ اہم اجلاس سنٹرل پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر پنجاب رانا ثنا آنے کی۔ اجلاس میں متعلقہ ڈویڑنل اور ضلعی قیادت نے بھی شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے اور پارٹی پالیسی سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی گئی۔تمام امیدواروں نے قیادت کو مکمل وفاداری اور اتحاد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا پارٹی جس امیدوار کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی سب مل جل کر اس کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔