پیسے نہ دینے پر ماں قتل

انسانی ڈھانچے کی شناخت، بیٹوں کاوالدہ کوپیسے نہ دینے پر قتل کااعتراف 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں چند روز قبل ملنے والے انسانی ڈھانچے کی شناخت کر لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ اکائونٹس سوسائٹی سے ملنے والا ڈھانچہ خاتون کا نکلا، مارگیٹ نامی خاتون کو اسکے دو بیٹوں نے گلا دبا کر قتل کرکے لاش پھینکی۔ کچھ فاصلے پر پولیس کو شاپر بھی ملا جس میں کچھ رقم اور بجلی کے بل نکلے۔ تفتیشی ٹیم نے بلوں سے ایس ڈی او سے رابطہ کیا جس پر پولیس مطلوبہ گھر تک پہنچی اور مارگیٹ کے لاپتا ہونے کا علم ہوا۔پولیس نے اسکے دو بیٹوں شفیق جیمس اور نبیل جیمس سے پوچھ گچھ کی ،دوران تحقیقات دونوں نے والدہ کو پیسے نہ دینے پر قتل کا اعتراف کرلیا۔ مقتولہ گھروں میں کام کاج کرتی تھی اور 50 ہزار جمع کر رکھے تھے۔ ملزم آئس نشہ کے عادی تھے اور والدہ سے نشے کیلئے پیسے مانگتے تھے، انکار پر طیش میں آکر قتل کیا۔