منصور قادر پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر تعینات

اسلام آباد (آئی این پی)  وزیر اعظم شہباز شریف نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کر دیا۔وزیر اعظم نے بطور پیٹرن پی سی بی، سابق بیوروکریٹ منصور قادر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمشنر تعینات  کیا۔منصور قادر نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ذمے داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ منصور قادر اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔