مسلمانوں کو اسرائیل سے تعلقات ختم کرنا ہوں گے‘ سید علی خامنہ ای

 اسرائیل کے خلاف نفرت میں اضافہ،سفارتی تنہائی کا شکارہے‘ ایرانی رہبر اعلیٰ
تہران (آئی این پی) ایرانی رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنا ہوں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے ایرانی صدر اور کابینہ سے ملاقات میں کہا کہ اسرائیلی ریاست شرمناک جرائم کر رہی ہے۔رہبر اعلی کا کہنا تھا کہ وہ مسلم ممالک جو اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات کا خاتمہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اسرائیل کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ سفارتی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔