سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں فوج نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارتی مقبوضہ علاقے میں داخل ہونے والی آزاکشمیر کی ایک نوجوان لڑکی کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ 19 سالہ سامیہ عظیم، جو آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ کے گائو ں بھینس گالا کی رہائشی ہیں، دو اکتوبر کو مبینہ طور پر غلطی سے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی عبور کر کے انڈین علاقے میں داخل ہو گئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کا سرحد پار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور وہ نادانستہ طور پر دوسری جانب پہنچ گئی تھی