پشاور(آئی این پی )محکمہ تعلیم خیبر پخونخوا نے راستوں کی بندش کے حوالے واضح کیا ہے کہ اگر لانگ مارچ سے مشکل ہو تو ایک دن اسکول بند رکھے جا سکتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کی پشاور آمد کے پیش نظر جمعرات کو شہر کے متعدد نجی اسکول بند رہے ، اسکول انتظامیہ کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث طلبہ اور عملے کو ممکنہ مشکلات سے بچانے کے لئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔