پی ٹی آئی میں اہم تبدیلیاں متوقع، نئے چیئرمین کا امکان سامنے

پی ٹی آئی میں اہم تبدیلیاں متوقع، نئے چیئرمین کا امکان سامنے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح، سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، اور ان کی جگہ رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، اور ان کی جگہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔مستعفی ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم بھی ڈی آئی خان منتقل ہو گئی تھی۔