اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )علی امین گنڈا پور دوسال سے کم مدت تک وزیر اعلیٰ رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ کا ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔ وہ ایک سال سات ماہ قبل وزیراعلیٰ پختونخوا بنے، گزشتہ سال الیکشن میں کامیابی پرانہیں وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا۔گنڈا پور یکم مارچ 2024 کو وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور دو مارچ کو حلف اٹھایا۔ پختونخوا میں سب سے کم مدت وزیراعلیٰ ن لیگ کے پیر صابر شاہ تھے جو چار ماہ پانچ دن عہدے پر فائز رہے۔