اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کے منصوبے پررپورٹ پارلیمان میں پیش کر دی ہے۔ وزارت آبی وسائل کی جانب سے پیش کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق، اس منصوبے پر مجموعی طور پر 23 ارب 83 کروڑ 47 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔رواں مالی سال 2025-26 کے دوران اس منصوبے کے لیے 4 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے جا چکے ہیں۔ وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ ٹیلی میٹری سسٹم کی تکمیل سے پانی کی تقسیم سے متعلق دیرینہ تنازعات اور مسائل کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کے مطابق، ٹیلی میٹری سسٹم کی بدولت حقیقی وقت پر مبنی محفوظ اور شفاف ڈیٹا کی فراہمی ممکن ہو سکے گی