کوڑا پھینکنے پر تلخ کلامی، 65 سالہ شخص تشدد سے جاں بحق

کوڑا پھینکنے پر تلخ کلامی، 65 سالہ شخص تشدد سے جاں بحق

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں کوڑا پھینکنے پر ہونے والی تلخ کلامی کے نتیجے میں 65 سالہ امیر علی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اللہ دتہ، پرویز اور قاسم کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوا، جو تشدد میں تبدیل ہو گیا اور امیر علی کی موت کا سبب بن گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جہاں شواہد اکٹھے کیے گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، مقتول کے بیٹے زاہد علی کی درخواست پر اللہ دتہ، پرویز اور قاسم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جائے گی اور انہیں ان کے جرم کی سزا دلوائی جائے گی۔