امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد، کئی ہالی ووڈ اداکاراؤں اور مشہور شخصیات نے امریکہ چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ اداکارہ امیریکا فریرا اپنے خاندان کے ساتھ برطانیہ جانے پر غور کر رہی ہیں تاکہ اپنے دو چھوٹے بچوں کے لیے بہتر مستقبل فراہم کر سکیں۔ انہوں نے کملا ہیرس کی شکست پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔66 سالہ اداکارہ شیرن اسٹون بھی اٹلی جانے پر غور کر رہی ہیں اور جولائی میں کہا تھا کہ وہ وہاں ایک گھر لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔78 سالہ گلوکارہ اور اداکارہ چیر نے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت نے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، اور اگر وہ دوبارہ صدر بن گئے تو وہ ملک چھوڑ دیں گی۔برطانوی اداکارہ صوفی ٹرنر نے بھی ماضی میں کہا تھا کہ اگر ٹرمپ واپس اقتدار میں آئے، تو وہ اپنے آبائی ملک برطانیہ واپس چلی جائیں گی۔اس کے علاوہ، 54 سالہ اداکارہ منی ڈرائیور نے حال ہی میں امریکہ سے برطانیہ منتقل ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے ٹرمپ کی ممکنہ جیت کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ لاس اینجلس میں تین دہائیوں کی رہائش کے بعد واپس برطانیہ چلی گئی ہیں۔