اختیارات کا ناجائز استعمال اور نوسربازی کرنے پر ہیڈکلرک جمشید علی ،ارشد ،نائب کلرک فہد کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پیز دفاتر سے میوزک شوز کے جعلی این او سی جاری ہونے لگے، سرور روڈ پولیس نے 3پولیس اہلکار گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سرور روڈ پولیس نے ایس پیز کے جعلی دستخط کر کے این او سی جاری کرنے والے سکیورٹی برانچ کے ہیڈ کلرک جمشید علی، ایس پی کینٹ دفتر کے ہیڈ کلرک ارشداورنائب کلرک فہد علی کو گرفتار کر کے سب انسپکٹر عرفان کی مدعیت میں درج کر لیا۔ ایف آئی ار کے متن کے مطابق ہیڈ کلرک جمشید نے میوزک شو کے این او سی پرایس پی سکیورٹی کے جعلی دستخط کیے جبکہ کلرک ارشد علی اور فہد نے این او سی پر ایس پی کینٹ کے جعلی دستخط کیے۔ اختیارات کا ناجائز استعمال اور نوسربازی کرنے پر تینوں کلرک کو گرفتار کر لیا گیا۔