سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے

 سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اہم دورے پر بھارت سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

 ان کے اس دورے کو پاک بھارت کشیدگی میں ممکنہ کمی کی سفارتی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔عادل الجبیر اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے تفصیلی ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ان کی ملاقات طے ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سعودی وزیر خارجہ اس کشیدگی کو کم کرنے میں ثالثی کے امکانات پر بات کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ کا دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں کمی لانے کے لیے مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔