سونے کی قیمت میں مزید کمی

سونے کی قیمت میں مزید کمی

ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، عالمی مارکیٹ میں مزید 18 ڈالر کی گراوٹ

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی بنا پر عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک اور دن کم ہوئی، اور فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3,325 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ جمعہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1,800 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,543 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 840 روپے ہو گئی۔اس کمی کے باوجود، چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور فی تولہ چاندی کی قیمت 3,417 روپے پر برقرار رہی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2,929 روپے پر مستحکم رہی۔