آئی جی صوبے میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم

بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی:ڈاکٹر عثمان انور 
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موجودہ سرحدی صورتحال کے باعث لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، پنجاب پولیس کی آپریشنل، سٹریٹجک، لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، سکیورٹی اداروں سے مکمل کوآرڈی نیشن میں ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنائے گی۔آئی جی نے کہا بین الصوبائی سرحدی پولیس چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ، ملکی اندرونی سرحدوں کے تحفظ کے لئے دہشت گردوں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ، دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے، آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت تمام فارمیشنز سربراہوں کو وار بک کے مطابق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔