نئی دہلی (آئی این پی) اسرائیلی سفیر رووین آزار نے بھارت کے پاکستان پر حملے کی حمایت کردی اور کہا بھارت کے آپریشن سندور کے حامی ہے۔ اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ ایک بار پھر سامنے آگیا، بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر رووین آزار سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بھارت کے پاکستان پر حملے کی حمایت کردی اور کہا بھارت کے آپریشن سندور کے حامی ہیں۔اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا اسرائیل اپنے دفاع کے لیے ہندوستان کے حق کی حمایت کرتا ہے، دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ بے گناہوں کے خلاف ان کے گھنانے جرائم سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں ہے