6افراد کی پراسرار ہلاکت

 ناصر باغ ،ریلوے سٹیشن، لاری اڈا ،کوٹ کمبوہ مغل پیر قبرستان ، کچا جیل روڈ سے لاشیں ملیں ،3کی شناخت ہو گئی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں 6 افراد جاں بحق پائے گئے جن میں سے 3 افراد کی شناخت ہو گئی جبکہ 3 کی شناخت نہ ہو سکی۔ایدھی ترجمان کے مطابق پرانی انارکلی کے علاقے ناصر باغ کے قریب 42 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ریلوے سٹیشن کے قریب فٹ پاتھ کنارے 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ لاری اڈا کے علاقے میں 28 سالہ عطا فرید حرکت قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہو گیامتوفی عطا فرید پاکپتن کا رہائشی تھادوسری جانب نواں کوٹ کے علاقے کوٹ کمبوہ مغل پیر قبرستان سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ کوٹ لکھپت کے کچا جیل روڈ کے قریب 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ نواں کوٹ، شاہدرہ اور کوٹ لکھپت سے ملنے والے تینوں افراد نشے کے عادی تھے اور بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے، تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد تمام لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ متعلقہ تھانوں کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔