جے یو آئی کاگلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار

انتخابی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں، مینڈیٹ پرشب خون مارنے کی کوشش قابل قبول نہیں:مولاناعبدالغفورحیدری
 اسلام آباد(یواین پی)جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ فارم 45 سے متعلق تحفظات ہیں اورانتخابی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں، مینڈیٹ پرشب خون مارنے کی کوشش قابل قبول نہیں۔گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج پرعبدالغفورحیدری نے کہاکہ جے یو آئی امیدوار کی جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی گئی، شفاف انتخابات کے بغیر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوسکتا۔