جدید اور پائیدار آٹو موٹیو ماحولیاتی نظام کی تشکیل ناگزیر ہے:اسحاق ڈار

اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیراعظم محمد اسحق ڈارنے کہا ہے  مسابقتی، جدید اور پائیدار آٹو موٹیو ماحولیاتی نظام کی تشکیل ناگزیر ہے اورجامع اور مشاورتی طریق کار کو یقینی بنانے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاکستان کی الیکٹرک وہیکلز کی جانب منتقلی کے عمل کو تیز کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔کمیٹی کو الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ، مقامی مینوفیکچرنگ کے استحکام،ے صنعتی ترقی، روزگار کے نئے مواقع، برآمدات بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششوں  سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔