لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ڈویڑن کے 110 سے زائد سرکاری کالجز میں الیکٹرانک فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت کالجز کا دفتری نظام مرحلہ وار ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ ای فوس کے نفاذ سے کالجز، ڈائریکٹوریٹ آف کالجز لاہور اور ڈی پی آئی کالجز پنجاب کے درمیان دفتری مراسلت اور فائلوں کی نقل و حرکت الیکٹرانک نظام کے ذریعے کی جائے گی۔