پنجاب بھر میں 1300ٹریفک حادثات ، 688افراد شدید زخمی

 لاہور307متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان79حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسر ے نمبر پر رہا
لاہور(کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1300ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 688افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔826۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 852ڈرائیوز،51کم عمرڈرائیور، 520مسافراور154پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ246ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت307متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان79حادثات میں 88متاثرین کے ساتھ دوسر ے فیصل آباد76حادثات میں 90متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا