متوفیہ کی شناخت ثناء نعیم کے نام سے ہوئی ، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی، تحقیقات
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقے چائنہ اسکیم لیاقت چوک کے قریب 30 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت ثناء نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیاایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ خاتون کی موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ مبینہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی رائے تحقیقات مکمل ہونے اور شواہد کی جانچ کے بعد دی جائے گی۔