پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1,564 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار 64 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں محتاط رویہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر 278 روپے 7 پیسے پر برقرار رہا۔