سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کیا جائے گا اور وہ سیاسی سرگرمیاں بھی کر سکتے ہیں۔ناصر شاہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جائے گا، تاہم سیاسی سرگرمیوں کے دوران قانون کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والے مسائل سے خبردار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے کورنگی اور ساؤتھ میں بھی جلسے کے لیے درخواست دی ہے، اور باغ جناح میں جلسے کی اجازت دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے بات چیت جاری ہے اور کراچی میں جلسے کے لیے قانون کے مطابق مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔