پی آئی اے کا لاہور سے بھی لندن فلائٹس شروع کرنیکا اعلان

لاہور سے پہلی پرواز 30 مارچ ،اسلام آباد سے 29 مارچ کو روانہ ہو گی
ہفتہ وار 7 پروازیں چلائی جائیں گی،پاپندی سے قبل یہ تعداد 10تھی
لاہور (خصوصی رپورٹ )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757لاہور سے 30 مارچ کو لندن روانہ ہوگی۔ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 ہو جائے گی،ان میں بتدریج اضافہ کیا جائیگا۔واضح رہیکہ چھ سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے، پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کیلئے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی۔ پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کیلئے ہفتہ وار تین پروازوں کے آغاز کا اعلان کر چکی ہے، اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی ،یہ پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔