صدر مادووروو کو ٹانگ میں اور سِیلیا فلورس کو سر پر چوٹ آئی :وینزویلن وزیر داخلہ کا بیان
کراکس(آئی این پی )وینزویلا نے پہلی بار سرکاری سطح پر امریکی حملے میں 100 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔وینزویلا کے وزیر داخلہ ڈیوسڈاڈو کابیلو نے کہا کہ کراکس میں امریکا کی جانب سے صدر مادورو کو گرفتار کرنے کے دوران حملوں میں 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر امریکی حملہ بہت خوفناک تھا، صدر مادورو اور انکی اہلیہ سِیلیا فلوریس بھی امریکی حملے میں زخمی ہوئے۔کابیلو نے کہا کہ امریکی کارروائی کے دوران صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سِیلیا فلورس کو سر پر چوٹ آئی جبکہ صدر مادورو کو ٹانگ میں شدید چوٹ آئی