شیر افضل مروت نے نیلم منیر کو اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ قرار دے دیا

شیر افضل مروت نے نیلم منیر کو اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کے بارے میں انکشاف کیا ہے اور نیلم منیر کو اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ قرار دیا۔

شیر افضل مروت نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران جب ان سے پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں سوال کیا گیا، تو ان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی ہمیشہ سے ان کی پسندیدہ رہی ہیں۔ تاہم، پاکستانی اداکاراؤں میں نیلم منیر ان کی سب سے پسندیدہ ہیں۔شیر افضل مروت ایک معروف پاکستانی وکیل ہیں جو اس وقت سپریم کورٹ آف پاکستان میں قانونی پریکٹیشنر کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے قانونی مشیر کے طور پر بھی معروف ہیں اور پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اہم رکن ہیں۔

نیلم منیر کی حالیہ شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ ان کی شادی کی حقیقت اور دولہے کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد شوبز کی دنیا اور سوشل میڈیا صارفین میں حیرانی کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف شوبز شخصیات اور صارفین نیلم منیر کو ان کی شادی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔