شدید ترین پابندیوں کے باوجود، ایران نے اپنے تیل کی بہت بڑی خصوصی مارکیٹ بنا لی، رپورٹ
تہران (آئی این پی ) ایران نے اپنے خام تیل کی پیداوار کی سطح بڑھادی ہے اور درآمدات میں بھی اضافہ کیا ہے، لہٰذا ایران کے تیل کے سیکٹر پر مغربی ممالک کی پابندی کو واضح شکست قرار دے دینا چاہیے۔برطانوی خبررساںادا رے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر عائد شدید ترین پابندیوں کے باوجود، ایران نے اپنے تیل کے لیے ایک بہت بڑی خصوصی مارکیٹ بنا لی ہے جو تیل بردار جہازوں اور براعظم ایشیا کے خریداروں کے ایک وسیع نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں امریکا کے انرجی انفارمیشن ادارے کی مبینہ رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے 2023میں خام تیل برآمد کرکے 53ارب ڈالر آمدنی حاصل کی تھی۔