چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پی سی بی وزیر اعظم کو آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے ہونے والی بات چیت اور اجلاس کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ محسن نقوی آئی سی سی کی درخواستوں اور معاملات کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔اس ملاقات کے بعد پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کے نقطۂ نظر سے بھی وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔