پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے آرٹیکل 66کے تحت قانون سازی کی جائے:فافن

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے آرٹیکل 66 کے تحت فوری قانون سازی کا مطالبہ کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری فافن کی پالیسی بریف کے مطابق واضح قانونی اختیارات نہ ہونے کے باعث پارلیمانی کمیٹیوں کی نگرانی کمزور اور غیر موثر ہے، فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو طلبی اور دستاویزات طلب کرنے کے موثر اختیارات دینے کی سفارش کی ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ کمیٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی اور سزائوں کا واضح نظام ہونا چاہیے، دفاع، سکیورٹی اور خارجہ امور کے نام پر معلومات چھپانے کے وسیع اختیارات محدود کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔