پی ایس ایکس کا آغاز مثبت، ہنڈرڈ انڈیکس 1,84,697 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پی ایس ایکس کا آغاز مثبت، ہنڈرڈ انڈیکس 1,84,697 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا آغاز کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت زون سے ہوا۔

 ٹریڈنگ کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ابتدائی ٹریڈنگ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,84,697 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز، ایس ای 100 انڈیکس میں 3,702 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور یہ 1,84,129 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں میں مثبت رجحان اور مارکیٹ میں تیزی کے امکانات موجود ہیں، تاہم مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنا ضروری ہے۔