کراچی میں ایل پی جی 34روپے فی کلو مہنگی

کراچی (آئی این پی )اوگرا کی مقرر کردہ 266 روپے فی کلو قیمت کے برعکس کراچی میں ایل پی جی 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو نے لگی۔رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت266 روپے مقررہے لیکن  کراچی میں گیس 34 روپے اضافے کے ساتھ فی کلو گرام 300 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔  شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے حکومت سے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ  کیا ہے ۔