بلیک آئوٹ : نیشنل گرڈکمپنی ،سی پی پی اے کو5کروڑ روپے جرمانہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)چارسال قبل ہونے والے بلیک آوٹ کے بعد بروقت بجلی بحالی میں ناکامی کے ذمہ دارنیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے کو قرار دے دیا گیا۔ دونوں پر اڑھائی، اڑھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔نیپرا نے دونوں کمپنیوں کو پندرہ روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ پیر کو نیپرا نے بجلی بلیک آ ئوٹ کے حوالے سے جاری فیصلہ کے مطابق نو جنوری 2021 کو ملک 20 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا، بلیک آ ئوٹ کے بعد فوری طور پر بجلی بحالی کا عمل مکمل طور پر ناکام رہا۔سال 2021،2022 اور 2023 میں بجلی معطل ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔ دونوں کمپنیاں بروقت بجلی بحالی میں ناکام رہیں۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ نیپرا نے بلیک اوٹ کیمعاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی،نیشنل گرڈ کمپنی، سی پی پی اے نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔دونوں کمپنیوں نے ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی۔