عمان حکومت نے نیا لائسننگ سسٹم نافذ کردیا

مسقط(آئی این پی ) عمان کی وزارتِ محنت نے   توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں متعدد پیشوں کے لئے لازمی لائسنسنگ سسٹم کا باضابطہ اعلان کر دیا  ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت  کا کہنا ہے کہ ان شعبوں میں کام کرنے والے تمام افراد اور اداروں کو مخصوص پیشہ ورانہ لائسنس حاصل کرنا ہوگا، جس کی نگرانی عمانی ایسوسی ایشن فار انرجی اینڈ مائننگ اسکلز کرے گی۔وزارتِ محنت نے وضاحت کی کہ جن پیشوں کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے، ان کی فہرست جاری کر دی گئی ہے