سڈنی(آئی این پی )آسٹریلیا میں جنگل کی آگ بے قابو، نیوساتھ ویلزمیں پچاس سے زائد مقامات زد میں آگئے۔آسٹریلیا میں جنگل میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،سیکڑوں فائر فائٹرز اور درجنوں فائر انجن اور ہیلی کاپٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،آگ سے سڈنی کے مضافاتی قصبے میں سولہ گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بھجانیکی کوشش کرتیہوئے ایک فائرفائٹر ہلاک ہوگیا،جلتا ہوا درخت ریسکیو اہلکار کے اوپر آگرا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔