فرنینڈو اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پراسائنمنٹ سے واپس آ رہے تھے
لیما(آئی این پی )پیرو میں بلدیاتی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے صحافی فرنینڈو نونیز کو نامعلوم قاتلوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پیرو کی قومی انجمن برائے صحافیوں کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر ایک اسائنمنٹ سے واپس آ رہے تھے۔نیشنل ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس نے بتایا کہ فرنینڈو نونیز ڈیجیٹل چینل کمیلا ٹی وی سے وابستہ تھے اور ہفتے کے روز قاتلوں کے حملے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ان کا بھائی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے