مری میں بارش و برفباری

 مری(آئی این پی )مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ، آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برفباری کے امکانات ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے ۔ سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکا ئوکیا جارہا ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ الرٹ ر ہے اور کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔