اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے ایران سے جنگ بندی کے اعلان پر حیرت زدہ

تل ابیب،بیروت (آئی این پی )اسرائیلی حکومت امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے جنگ بندی کے اعلان پر حیرت زدہ رہ گئی،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہوگا  جبکہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل  کی   وحشیانہ کارروائیوں میں   لبنان میں تازہ  حملے میں  8 شہری شہید، 22 زخمی ہوگئے۔