دعا ہے یہ عارضی وقفہ نہ ہوبلکہ پائیدار امن کی بنیاد بنے:چیئرمین پیپلز پارٹی کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایران، امریکہ جنگ بندی میں توسیع پر کہاہے جنگ بندی خطے میں امن کی بحالی کا موقع ہے،دعا ہے یہ عارضی وقفہ نہ ہوبلکہ پائیدار امن کی بنیاد بنے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ پاکستان نے دانشمندی سے امن کی قیادت کی،امریکااور ایران کی قیادت کے بھی شکرگزار ہیں،ایران اور امریکہ نے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ تہران، واشنگٹن اور اسلام آباد کی قیادت کی انتھک کوششوں کو سراہتا ہوں