اسلام آباد ( آن لائن )ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دونوں روز سرکاری و نجی ادارے، تعلیمی ادارے اور معمول کی سرگرمیاں بند رہیں گی، تاہم ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔