پشاور سے پتنگیں و ڈور لانے والے 2 ملزم گرفتار

لاہور( کرائم رپورٹر)گجرپورہ پولیس نے پشاور سے پتنگیں و ڈور لاہور میں سپلائی کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں تنویر اور مختار کے قبضہ سے 750 پتنگیں اور 16 چرخیاں برآمد ہوئی ہیں،مقدمہ درج کر لیا گیا۔