ریاض(آئی این پی )سعودی حکام نے رہائش، کام اور سرحدی حفاظت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 18ہزار 407افراد کو صرف ایک ہفتے کے دوران گرفتار کر لیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ان زیر حراست لیے گئے افراد میں سے 12995 افراد ایسے ہیں جنہوں نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ جبکہ 3512افراد ایسے ہیں جنہیں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 1900افراد کو لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے ۔