جامعات کو آ ئوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کے موثر نفاذ کیلئے سہولت کی پیشکش

لاہور (خصوصی رپورٹ)یو ای ٹی لاہور نے لاہور کی جامعات کو آ ئوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کے م ئوثر نفاذ کیلئے فیکلٹی ٹریننگ اور کنسلٹنسی کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ یہ پیشکش گیریڑن یونیورسٹی میں مقامی جامعات کے وائس چانسلرز کے اجلاس میں کی گئی، صدارت چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر نے کی۔وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا یو ای ٹی اپنے تجربے کو بروئے کار لاکر لاہور کی جامعات کے فیکلٹی ممبران کو آ ئوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کی امپلی منٹیشن، نصاب تشکیل، پروگرام کے تعلیمی نتائج اور اسیسمنٹ نظام کی تربیت فراہم کر سکتی ہے۔چیئرمین ایچ ای سی نے جامعات کے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنیپر زور دیا۔اجلاس میں جامعات کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے، طلبہ اور فیکلٹی کیلئے مشترکہ مواقع پیدا کرنے، انٹرن شپ اور تربیتی پروگرامز کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔