مبینہ ناجائز تعلقات چھپانے کیلئے 10سالہ بھتیجا قتل

بورے والا ( خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں 461ای بی میں مبینہ ناجائز تعلقات کو چھپانے کے لیے چچا نے 10 سالہ بھتیجے کو قتل کردیا۔ملزم کے مقتول بچے کی ماں کے ساتھ ناجائز مراسم تھے ، بچے نے ملزم اور اپنی والدہ کو دیکھ لیا تھا ،مقتول عمر دو روز قبل لاپتہ ہوا تو بچے کے چچا اعجاز نے تھانہ صدر میں اغواء  کا مقدمہ درج کروا دیا ،اگلے ہی روز بچے کی لاش گا ئوں سے ہی بر آ مد ہو گئی تو ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تفتیش شروع کردی اور رات گئے مقتول بچے کے حقیقی چچا اور مقدمہ کے مدعی کو گرفتار کر لیا ،مبینہ طور پر ملزم اعجاز کے گونگے بہرے بھتیجے عمر کی ماں کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات تھے اور بچے کو اپنی والدہ اور چچا کے مابین ان مراسم کا علم ہوا تو اعجاز نے راز فاش ہو نے کے ڈر سے اپنے ہی بھتیجے کو قتل کر کے لاش پھینک دی ،پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔