پشاور(خصوصی رپورٹ )پی ٹی آئی کا لا لانگ مارچ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ پہنچ گیا ۔ کوہاٹ میں لانگ مارچ کے قافلے کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت پر صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ کوہاٹ کے باشعور عوام نے لانگ مارچ کے موقع پر بھرپور شرکت کر کے اپنے سیاسی شعور اور وابستگی کا مظاہرہ کیا۔